نئی دہلی،31؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی اسمبلی میں آج جم کرہنگامہ ہوا۔ایک ماہ سے مسلسل الزام لگانے کے لیے مشہورکپل مشرا نے الزام لگایا کہ دہلی اسمبلی میں ان کے ساتھ دھکامکی ہوئی جس کا الزام انہوں نے عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی پرلگایا۔واضح ہوکہ عام آدمی پارٹی کہہ چکی ہے کہ کپل مشرابی جے پی کے اشارے پراچھل رہے ہیں۔اسمبلی سے باہرنکالے جانے کے بعد کپل مشرا نے کہا کہ میں نے اسمبلی صدر کو خط لکھا تھا کہ اروند کجریوال کے گھوٹالے کو لے کر چیک کریں اور مجھے بولنے کاموقع دیں۔میں نے مطالبہ کیاتھاکہ رام لیلا میدان میں عوام کے سامنے اروند کیجریوال اور ستیندر جین کے گھوٹالے کے خلاف خاص سیشن کرناچاہئے۔یہ کہتے ہوئے جیسے ہی میں آگے بڑھاتوعام آدمی پارٹی کے پانچ سات اراکین اسمبلی نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔کپل مشرانے کہا کہ میں اروند کیجریوال سے نہیں ڈرتا۔ان کے گھوٹالے سب کے سامنے آ چکے ہیں۔میرے سینے میں چوٹ آئی۔لاتیں ماری گئیں۔مجھے کچھ چوٹیں بھی آئی ہیں۔میں ہفتہ کو اروند کیجریوال کے دواسازی سے منسلک اسکینڈل کے بارے میں بتاؤں گا۔